صدر دبئی پہنچ گئے، آج وطن واپس آئیں گے، صدارتی ترجمان کی بھی تصدیق

اسلام آباد (آن لائن) صدر زرداری آج پیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ وہ گذشتہ 15روز سے برطانیہ میں تھے جہاں انہوں نے طبی معائنہ کرایا اور اپنے بچوں سے ملاقات کی وہ گذشتہ روز دبئی پہنچ گئے جہاں سے آج پیرکوواپس وطن واپس پہنچیں گے۔ اس سلسلے میں جب صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرسے رابطہ کیاگیا تو انہوںنے صدرکی واپسی کی تصدیق کی۔