جمشید دستی نے ممنون حسین کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

جمشید دستی نے  ممنون حسین کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

علی پور (نوائے وقت نیوز) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کر رہے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔