بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالا سپاہی عاصم فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالا سپاہی عاصم فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (آئی این پی ) بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی عاصم اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا۔گزشتہ روز پاک فوج کے سپاہی عاصم اقبال راولا کوٹ کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فا ئرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی کے علاقے چروہ گاوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر شہید کے اہل خانہ اور 10 کور کے کرنل طاہر سمیت فوج کے دیگر اعلی عہدے داران شامل تھے، بعدازاں عاصم اقبال کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔