پنجاب پیور فوڈ ایکٹ 2011 اور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013میں زائد قیمت اور ناقص اشیائے خورونوش کی فروخت کرنے والوں کے خلاف قوانین تو موجود ہیں ،مگر ان قوانین میں نہ توحرام جانوروں کی تفصیل درج کی گئی ہے اور نہ ہی مردہ جانوروں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سرے سے کوئی قانون موجود ہے۔
حیرت یہ ہے کہ قانون سازوں نے پچاس سال قبل بنائے گئے اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ 1963 میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ترمیم کرنا بھی گوارا نہیں کیا گیا۔
غیر موثر قوانین کی بنا پرمردہ اور حرام جانوروں کی خریدو فروخت کرنے والے ملزمان اگر گرفت میں آ بھی جائیں تو ضمانت پر رہا ہو جاتے ہیں۔