ایس ایس پی ملیر کے مطابق بھینس کالونی میں مویشیوں کے باڑے کے معاملے پر 2 گروپوں کے تنازع نے شدت اختیار کرلی اور انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 2زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر عباس، محمد حسین اور اقبال آرائیں کے ناموں سے ہوئی ہے ، فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024