کراچی میں کرپشن کے خلاف رینجرز کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، رینجرز کی ایک ٹیم نے سابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم عاصم حسین کی ملکیت ڈاکٹر ضیا الدین ہسپتال پر چھاپہ مارا۔
رینجرز نے ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور ڈاکٹر عاصم کے رازداں ڈاکٹر یوسف ستار کو گرفتار کرلیا۔ اہلکاروں نے ضیاء الدین اسپتال کا گھیراؤ کرکے اسپتال کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی۔
رینجرز اہلکاروں نے ہسپتال میں موجود اہم فائلیں اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ رینجرز کی روانگی کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو کارروائی کے حوالے سے موقف دینے سے انکارکرتے ہوئے ہسپتال میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔
ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ڈاکٹر عاصم نے سینتیس کروڑ روپے ڈاکٹر یوسف ستار کو دینے کا اعتراف کیا۔ دوسری طرف رینجرز نے کلفٹن میں عاصم حسین کے کاروباری شراکت دار اور قرییبی ساتھی سلیم ذکی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ ڈاکٹر عاصم کے انکشافات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38