چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ،وزیراعظم تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگیں، ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کی تضحیک پر خاموش نہیں رہے گی، نواز شریف یاد رکھیں کے ن لیگ میں بھی خواتین ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ صرف اس بنا پر خواتین سے متعلق بات کرنا شرمناک ہے کہ وہ انکی مخالف ہیں، اوکاڑہ میں نواز شریف نے ن لیگ کی چند خواتین کو کہا کہ آپ ان سے مختلف ہیں، خواجہ آصف سے لے کر نواز شریف تک سب کی سوچ عجیب ہے، نواز شریف کے خاندان کی خواتین بھی سیاست میں ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38