مظفرگڑھ کے علاقے سناواں میں گھر میں آگ لگنے سے پانچ بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ آگ سے چھ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سناواں میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے چھ گھروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جن مں پانچ بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں نورین، حانیہ، ارسلان، آمنہ، حامد اور طار عباس شامل ہیں۔ جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں اور امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024