وزیر اعظم نواز شریف آج برطانیہ روانہ ہونگے

 وزیر اعظم نواز شریف  آج برطانیہ  روانہ ہونگے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تبدیل شدہ پروگرام کے تحت (آج) منگل کو برطانیہ کے تین روزہ دورے کیلئے لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ معیشت و دو طرفہ تجارت سمیت دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ برطانیہ کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے اور اب وہ 30 اپریل کی بجائے (آج)29 اپریل کو لندن روانہ ہوں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی انکے ہمراہ جا رہے ہیں۔