وزیراعظم نے اشرف محمود وتھرا کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کر دیا

وزیراعظم نے اشرف محمود وتھرا کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم نواز شریف نے اشرف محمود وتھرا کو گورنر سٹیٹ بنک مقرر کر دیا۔ اشرف محمود وتھرا اس سے پہلے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ سابق گورنر سٹیٹ بنک انور یٰسین کے مستعفی ہونے کے بعد مارچ 2013ء سے قائم مقام گورنر سٹیٹ بنک کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔