اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی

اسلام آباد(خبرنگار) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مشتمل سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 34پیسے، ڈیزل 4.51روپے، مٹی کا تیل 3.03روپے، لائٹ ڈیزل 93پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 1.94روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔منظوری کے بعد پٹرول کی قیمت 107.97روپے فی لیٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل 109.34روپے، لائٹ ڈیزل94.13روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 98.07روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں پر مشتمل نوٹیفیکیشن جاری کردے گا۔ حکومتی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 30اپریل کی رات کو کیا جائے گا۔