روزانہ 100 روپے سے کم کمانے والے غریب مریضوں کے لیے دسمبر میں ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کردی جائیگی : سائرہ افضل تارڑ
سائرہ افض تارڑ نے لاہور میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے ریجنل سنٹر میں امریک ہارٹ ایسوسی ایشن رول آوٹ دوہزارپندرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم شروع ہونے سے غریبوں کوعلاج کی معیاری سہولیات میسرہوں گی۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض ڈسپرین سےہارٹ سرجری تک مفت علاج چاہتے ہیں۔ حکومت مہیا وسائل کے مطابق مریضوں کوسہولیات فراہم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعبہ طب سے وابستہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت تمام مطالبات مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد محکمہ صحت صوبائی حکومتوں کی زیرنگرانی کا م کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سائرہ افضل تارڑنے کہا کہ عمران خان خود قانون کی پاسداری نہیں کرتے اور حریفوں پر قانون شکنی کے الزامات لگاتے ہیں۔ عمران خان کو سمجھانا مشکل ہے۔ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام ترقیاتی منصوبے آئندہ اڑھائی سال میں مکمل کرلیے توعوام کی رائےخود بخود تبدیل ہوجائے گی۔