سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مشرف کی آمریت جمہوریت کی آڑ میں نواز شریف کی آمریت سے کم ظالمانہ تھی۔ وہ دونوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں پولیس کو جس طرح ظالمانہ طریقے سے استعمال کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس کا سیاسی استعمال کیا جارہا ہے۔ انتخابی مہم چلانے پران کے خلاف دو ایف آر درج کی جا چکی ہیں۔ ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پرعمران خان نے سخت تنقید کی۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف اورسابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکا مین آف دی سیریزایوارڈ مشترکہ طور پرنواز شریف اور نجم سیٹھی کودینا چاہیئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38