قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکڑوں ملازمین کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے پر سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کے سامنے احتجاج کیا گیا
قومی اسمبلی کے سیکڑوں ملازمین نے اجلاس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر کے باہر ترقیاں روکے جانے پر دھرنا دیا۔ ملازمین کا مطالبہ تھا کہ انہیں قوائد و ضوابط کے مطابق ترقیاں نہیں دی جا رہیں جو سراسر ناانصافی ہے ۔ ملازمین نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے چیمبر کے باہر بھی احتجاج کیا۔ ملازمین نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران سید خورشید نے یقین دہائی کرائی کہ وہ سپیکر سے ملاقات کر کے انہیں مظاہرین کے مطالبات منظور کرنے کے بارے میں کہیں گے۔۔