سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کیلئے ہفتے کو لاہور پہنچیں گے بلاول بھٹو زرداری اختلافات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر رہے
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تیس نومبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں شریک چئیرمین آصف زرداری شرکت کریں گے،، وہ ہفتے کے روز لاہور آئیں گے۔ تقریب سے خطاب کیلئے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی آنا تھا مگر وہ بعض اختلافات کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہو رہے۔ پنجاب میں بھی جہانگیر بدر، میاں منظور وٹو اور ثمنیہ گھرکی کے گروپوں کے درمیان بھی اختلافات کھل کر منظرعام پر آ گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنوں کے بڑی تعداد بھی یوم تاسیس کے موقع پر بلاول ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ دوسری جانب چہلم حضرت امام حسینؓ کے احترام میں آج اور کل بلاول ہاوس کے باہرہونے والے ثقافتی اور آتش بازی کے پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔