بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوگی اگر کشمیری مظاہرین ہمیں پتھر کے بجائے گولی ماریں، فوج کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھنے والے آرمی افسر کو عزاز دیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین فوج پر پتھرائو کی جگہ گولیاں چلائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی اس کے بعد میں وہ کروں گا گو میر ا دل کرے گا ۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج کی جانب سے جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب کشمیری فوج پر پتھرائو اورپیٹرول بم پھینکتے ہیں تو میں اپنے فوج کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ انتظارکرو اور مرجاؤ ۔فوج کا حوصلہ بلند کرنا میرا کام ہے اس لیے مقبوضہ کشمیر میں موجود فوج کا مورال بلند کرنے کے لیے کشمیر ی کو جیپ کے آگے باندھنے والے آرمی افسر کو عزاز دیا ۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جامع پلان کی ضرورت ہیجس میں تمام لوگوں کو شامل کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ میںپاکستان کے ساتھ محدود جنگ کی توقع نہیں کرتا نہ ہی مجھے اس کی توقع ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024