پانامہ لیکس: پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک پر ماحول سازگار بنانے کےلیے سپیکر قومی اسمبلی نے کردار ادا کرنے کافیصلہ کرلیا
پانامہ لیکس پر تحقیقات سےمتعلق طریقہ کار طے کرنے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہےجس پر سپیکر نے اپوزیشن لیڈر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے.ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سپیکر ایاز صادق اپوزیشن لیڈر سے بات کرے گی جب کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے بیک ڈور ڈپلو میسی بھی جاری رہےگی .ذرائع کاکہنا ہےکہ کمیٹی کے معاملات کو ڈی ٹریک ہونے سے بچانے کےلیےمتعدل مزاج پارلیمنٹرینز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی. حکومت پانامہ لیکس کامعاملہ پارلیمان میں ہی حل کرنے کی خواہش مند ہےاور اس معاملے کو بند گلی میں جانے سے روکنے کےلیے سپیکر بھی اپنا کردار ادا کریں گے.