پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئی نیا روٹ نہیں بن رہا:احسن اقبال
پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئی نیا روٹ نہیں بن رہا،650کلو میٹر کا مغربی روٹ ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور سے بھی گزرے گا ،خضدار سے رتو ڈیرو تک روٹ ایک سال میں مکمل ہوگا ،سکھر سے لاہور اسلام آباد روٹ بھی بنے گا ،یہ تینوں روٹ ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتے ہیں ،اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ تیزی سےبن رہا ہے ،راہداری کے اکنامک کوریڈورز کہاں کہاں ہونگے یہ فیصلہ نہیں ہوا ،اکتوبر میں چین سے مل کر اس بات کا فیصلہ کرینگے،چاہتے ہیں تمام صوبے اہم جگہوں کی نشاندہی کریں