وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار،سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے بجٹ کی تیاری اور خدوخال کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ پانچ کھرب اسی ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے،ایف بی آر کے لئے محصولاتی ہدف بھی تین ہزار ایک سو ارب کے لگ بھگ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔  اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں آنے والے اقتصادی اور معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک بہتر طریقے سے پہنچانے کےلئے عملی اقدامات کو مدنظر رکھا جائے