نائن الیون سے پاکستان پر پڑنے والے اثرات کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
نائن الیون  سے پاکستان پر پڑنے والے اثرات کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے:  چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد میں پرائمری تعلیم کے نصاب پر منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دی جانی چاہیئے جبکہ سکولوں میں عربی زبان کی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مخلوط تعلیم سے زیادہ نقصان لڑکیوں کا ہوتاہے۔
مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مکتب کی تعلیم کو بھی سکولوں کی تعلیم سے منسلک کیا جائے جبکہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں اور پاکستان پر پڑنے والے اثرات کو بھی نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے -