قیام امن تک شہر قائد میں آپریشن جاری رہے گا : کور کمانڈر کراچی

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
قیام امن تک شہر قائد میں آپریشن جاری رہے گا : کور کمانڈر کراچی

 کراچی میں کورکمانڈر سے شہر کے تاجر برادری کے وفد نے سراج قاسم تیلی کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ جس میں کراچی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔جبکہ ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری،غیر قانونی تجاوزات، پانی اور بجلی کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقعے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کراچی میں قیام امن تک آپریشن جاری رہے گا۔