بھارت سمیت کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکت:اڈاکٹر عبدالقدیر خان

 بھارت سمیت کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکت:اڈاکٹر عبدالقدیر خان

وقت نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے طویل جدوجہد کی، مشکلات کے باوجود اپنے پندرہ سالہ تجربہ کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے کو ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ بہترین فیصلہ تھا، اب بھارت سمیت کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایٹمی پروگرام پر کام نہ کرتے تو پاکستان قیامت تک ایٹمی قوت نہیں بن سکتا تھا، آج اس کا کریڈٹ بہت سے لوگ لے رہے ہیں، مسلمانوں کی تاریخ ہے وہ اپنی محسنوں کو بھلا دیتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کیلئے سب کچھ برداشت کیا، اور خدمت کامعاوضہ بھی نہیں لیا، وہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر پوری طرح مطمعین ہیں۔