بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے تشویش ناک ہے: دفترخارجہ

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے تشویش ناک ہے:   دفترخارجہ

 اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں  دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے تشویش ناک قرار دیدیا،ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیر دفاع کے بیان سے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ ہندوستان، پاکستان میں دہشت گری کی واقعات میں ملوث ہے
آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے خلاف جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزامات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور وزارت داخلہ نے امریکی ادارے ایف بی آئی سے بھی مدد کی درخواست کی ہے، جبکہ بہت سے امریکی ادارے بھی تحقیقات میں شامل ہیں
بنگلہ دیش میں گرفتار پاکستانی شہری کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ خالد محمود دو ہزار چودہ میں باضابطہ طور پر بنگلہ دیش گئے اور وہاں ٹیکسٹائل انجینیئر کے طور پر کام کر رہے تھے، ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے گزشتہ روز بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور اپنے شہری تک قونصلر رسائی مانگ لی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے قونصلر رسائی فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے، بنگلہ دیش نے پاکستانی شہری خالد محمود پر پاکستانی خفیہ اداروں کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔