اس قوم کو شکست نہیں دی جاسکتی جس میں آپس میں اتحاد واتفاق ہو،: وزیر داخلہ

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 اس قوم کو شکست نہیں دی جاسکتی جس میں آپس میں اتحاد واتفاق ہو،: وزیر داخلہ

شب قدر میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ شہدا نے بے مثال قربانیاں دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا،امید ہے آپ ان غازیوں،مجاہدوں اور شہدا کا علم لیکر نکلیں گے،،چوہدری نثار نے کہا کہ  ایف  سی کا مقابلہ ان لوگوں کیساتھ ہے جو اسلام کے نام پر خواتین،بچوں اور ،بزرگوں پر حملہ  کرتے ہیں، دہشتگردوں کو ایف سی نے زور بازو سے روکنا ہے،،یقین ہے آپ اس مقصد میں کامیاب ہونگے ،انہوں نے کہا جب  حکومت میں آئے تو ملک میں ہرطرف دھماکے ہورہے تھے،آج دھماکوں کی تعداد  میں کمی آئی ہے،بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے دھماکوں کے پیچھے طاقت واضح ہوگئی ہے ،انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، اس قوم کو شکست نہیں دی جاسکتی جس میں آپس میں اتحاد واتفاق ہو،ہمیں ملک،شہروں،بازاروں اور مساجد کو امن کا گہوارہ بنانا ہے-