منموہن کے خصوصی ایلچی ایس کے لامبا کی رائیونڈ میں نوازشریف سے ملاقات

منموہن کے خصوصی ایلچی ایس کے لامبا کی رائیونڈ میں نوازشریف سے ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹر) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے خصوصی ایلچی ایس کے لامبا نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے رائےونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارتی وزیراعظم کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس کے لامبا نے بھارتی وزیراعظم کا نیک خواہشات کا پیغام نوازشریف کو پہنچایا جبکہ ملاقات میں پاکستان بھارت تنازعات کے حل کے لئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنما¶ں نے اتفاق کیا کہ مذاکراتی عمل میں دوستی، امن اور باہمی تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔ نوازشریف نے کہا کہ دوطرفہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔