تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج کوقبول کیا،الیکشن کمیشن کو چاہیے کے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کا سنجیدگی سے جائزہ لے. قمرالزمان کائرہ

تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج کوقبول کیا،الیکشن کمیشن کو چاہیے کے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کا سنجیدگی سے جائزہ لے. قمرالزمان کائرہ

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ان کے دور حکومت بجلی بحران پر قابو نہیں پایاجاسکا تاہم آئندہ آنے والی حکومت بھی بحران کے حل کے حوالے سے ٹائم لائن نہیں دے رہی، ان کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی جماعت پر مشکل وقت آتا ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی کوشکست ہوئی تاہم تحفظات کے باوجود نتائج تسلیم کئے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر مثبت اقدام میں آئندہ حکومت کا ساتھ دے گی، بطور وزیراعظم میاں نواز شریف کی حمایت کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی فہرست میں ان کا کوئی کردار نہیں.