اوگرا تقرری کیس میں نیب کے طلب کرنے کے باوجود سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف پیش نہ ہوئے.

اوگرا تقرری کیس میں نیب کے طلب کرنے کے باوجود سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف پیش نہ ہوئے.

نیب کی جانب سے اوگرا تقرری کیس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ستائیس اور اٹھائیس مئی کو نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا لیکن سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ستائیس مئی کو پیش نہ ہوئے جبکہ اٹھائیس مئی کو راجہ پرویز اشرف نے پیش ہونا تھا لیکن اُن کی جانب سے تحریری طور پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو آگاہ کیا گیا کہ وہ علالت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے ابھی تک دونوں سابق وزرائے اعظم کو دوبارہ طلب نہیں کیا تاہم اس بارے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ دونوں سابق وزرائے اعظم کو اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی تقرری سے متعلق کیس میں تحقیقات کا سامنا ہے۔ توقیر صادق نے اپنے عہدے کے دوران ملکی خزانے کو مبینہ طور پر اسی ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب کی ٹیم توقیرصادق کو پاکستان لانے کے لیے دبئی کی عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔