چینی صدر نو اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے،وزیراعظم، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے علاوہ چینی صدر کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں ہونگی، اعلیٰ سطح کا چینی وفد صدر ژی جن پنگ کے ہمراہ ہو گا،چین کے صدر ژی جن پنگ ذرائع مواصلات، توانائی، اطلاعات و نشریات سمیت متعدد شعبوں میں منصوبوں پر دستخط کریں گے، جبکہ گوادر پورٹ، معاشی راہداری، ون بیلٹ ون روڈ سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے، زی جن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کرینگے، چینی صدر پاکستان کے بعد سعودی عرب اور مصر کا دورہ بھی کریں گے-