شہروں میں دس جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری
این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ لیسکو کا شارٹ فال اکیس سو میگاواٹ پر پہنچ گیا ۔ لیسکو کی کل طلب تین ہزار چھ سو میگاواٹ جبکہ رسد صرف پندرہ سو میگاواٹ ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس جبکہ دیہاتوں میں چودہ گھنٹے پر پہنچ گیا،ذرائع کے مطابق دو پاور پلانٹس مکمل جبکہ ایک جزوی طور پر بند ہے، جس کے باعث ایک ہزار پینسٹھ میگاواٹ بجلی نطام سے نکل گئی ہے،، ایندھن کی کمی کے باعث باقی پاور پلاٹس بھی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہے ہیں۔