ملک میں25 مارچ تک28826سرچ آپریشن کئے گئے جن میں 32347 ملزمان گرفتار،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش
ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پچیس مارچ تک پنجاب میں چودہ ہزار سات سو اکیانوے،سندھ میں پانچ ہزار پانچ سو سترہ،خیبر پختونخواہ میں چھ ہزار چار سو اکسٹھ،بلوچستان میں چوراسی،اسلام آباد میں چار سو پانچ،آزاد کشمیر میں ایک ہزار تین سو چورانوے،گلگت بلتستان میں تراسی اور فاٹا میں اکیانوے سرچ آپریشن کئے،جن میں پنجاب سے دو ہزار سات سو اٹھانوے،سندھ سے چھ ہزار چار سو سڑسٹھ،خیبر پختونخواہ سے اٹھارہ ہزار چھ سو انیس،بلوچستان سے تین ہزار چار سو تراسی،اسلام آباد سے سات سو باسٹھ،آزاد کشمیر سے نو،گلگت بلتستان سے تیس اور فاٹا سے ایک سو اناسی افراد کو گرفتار کیا گیا،جبکہ اس دوران سینتیس دہشت گرد مارے گئے، گرفتارملزموں میں سات سو ستائیس انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عمدرآمد کے تحت پچیس مارچ تک اکسٹھ افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا جس میں پنجاب میں سینتالیس،سندھ میں گیارہ،آزاد کشمیر میں دو اور خیبر پختونخواہ میں ایک مجرم کو پھانسی دی گئی،پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین ہزار نو سو اڑتیس افراد کو بھی گرفتار کیا جن میں تین ہزار دو سو چودہ کا تعلق پنجاب،ایک سو چھہتر کا سندھ،چار سو اکیاون کا کے پی کے،تین کا بلوچستان اور چورانوے کا اسلام باد سے ہے،رپورٹ کے مطابق نفرت آمیز تقریر اور مواد پر آٹھ سو ستاسی کیسزدرج کیے گئے جن میں پنجاب کے سات سو سات،سندھ کے اڑتیس،کے پی کے کے تراسی،بلوچستان کے گیارہ،اسلام آباد کا ایک،آزادکشمیر کے چھیالیس اور گلگت بلتستان کا ایک کیس شامل ہے،جبکہ ستر دکانوں کو سیل کیا گیا اور نو سو اٹھارہ افراد زیرحراست ہیں،رپورٹ کے مطابق اب تک اٹھارہ ہزار آٹھ سو پچپن افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ تین لاکھ چون ہزار چھ سو باہتر مہاجرین کی رجسٹریشن کی گئی،ایف آئی اے نے ہنڈی سے رقم بھجوانے کے چونسٹھ کیسز پکڑے اور تراسی افراد کو حراست میں لیکر ایک سو ایک ملین روپے سے زائد کی بر آمدگی کی،جبکہ منی لانڈرنگ کے بھی ستاون کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جن میں پچاس ملزمان زیر حراست ہیں جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک سو بیس اکائونٹس منجمند کئے ہیں،رپورٹ کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے اب تک انسٹھ اعشاریہ چار سات ملین سموں کی تصدیق کی ہے جن میں ٹیلی نار کی ایک کروڑ اکیاسی لاکھ اکیاون ہزار پانچ سو چھیاسی،موبی لنک کی ایک کروڑ چوہتر لاکھ تیس ہزار آٹھ سو پچانوے،زونگ کی ایک کروڑ چار لاکھ پچاس ہزار چھ سو اکسٹھ،یوفون کی اناسی لاکھ بیالیس ہزار دو سو اکیس اور وارد کی چون لاکھ نوے ہزار نو سو گیارہ سمز شامل ہیں