وزیراعظم محمد نواز شریف نے این ڈی ایم اے اور تمام صوبائی حکومتوں کو پری مون سون کے دوران ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور تمام صوبائی حکومتوں کو پری مون سون کے دوران ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔ جہاں نقصان کا اندیشہ ہو وہاں کے مکینوں کو صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔ متاثرہ علاقوں سے بروقت انخلاءیقینی بنایا جائے۔ دریں اثنا وزیراعظم محمد نوازشریف نے گزشتہ روز معروف صنعت کار اور پی آئی اے کے سابق چیئرمین چودھری احمد سعید کی رہائش گاہ واقع گلبرگ میں ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری احمد سعید اور پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل چودھری احمد مختار کی والدہ کا عید کے روز انتقال ہوگیا تھا وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024