سابق صدر پرویز مشرف کی جائداد ضبط کرنے سے متعلق اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے کراچی کی مقامی عدالت کو احکامات جاری کردیے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے لئے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو تین دن میں تفصیلات فراہم کرنے کے نوٹیسز جاری کر دیے ہیں ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ڈیفنس میں چار جائیدادوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے ۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ڈیفنس میں چار پلاٹ ہیں جس کی ضبطگی سے متعلق اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے حکم پر مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے ڈی ایچ اے کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔