پاکستان مسئلہ کشمیرکافریق بھی ہےاوروکیل بھی، مسئلہ کے حل کیلئے عالمی سطح پر سفارتی, سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے: پرویز رشید
اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کے ہر فرد کیلئے اولین اور دلی خواہش ہے، محفوظ پر امن اور روشن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ضروری ہے، مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کے مقدمے کو آسانی سے لڑ سکتا ہے . پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آمریت اور آمروں نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ پس پشت ڈالا، پرویزمشرف نےمسئلہ کشمیرکوناقابل تلافی نقصان پہنچایا. وزیراعظم نے کشمیرکے مسئلے پر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، نوازشریف مسئلہ کشمیرکوحل کرانےکیلیےواجپائی کوپاکستان لیکرآئے لیکن انہیں بدلے میں ہتھکڑیاں لگا دی گئیں اوراٹک جیل بھیج دیا گیا. بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آمادہ کرنے پر نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا. وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے دل زخمی ہیں،بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہمارا حق اور ذمے داری ہے، پاکستان مسئلہ کشمیرکافریق بھی ہےاوروکیل بھی، مسئلہ کے حل کیلئے عالمی سطح پر سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے عالمی ضمیرکوجھنجھوڑاجائے گا، آنےوالےدنوں میں مسئلہ کشمیرکےلئےآوازمزیدبلندہوگی. پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت پرویز مشرف نے خراب اور نواز شریف نے ٹھیک کی. ماضی میں پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کی گئی لیکن اب پاکستان کی معیشت کو سراہا جارہاہے، ترقی کا کریڈٹ نواز شریف کو جانا چاہیے ۔