اسلام آباد میں بوندا باندی کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیالاہورسمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں شدید سرد اور خشک رہے گا،
شہر اقتدار میں سردی کا راج ہےاٹکھلیاں کرتے بادل برسے تو یخ بستہ ہواؤں نے بھی اپنا حصہ ڈالا اورپارہ مزید گرگیا ، لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں پھوار پڑنے کا امکان ہے ، پنجاب کے میدانی علاقے بدھ کی صبح شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،،،آئندہ چند روز میں پنجاب اور سندھ کے شہروں گوجرانوالہ ، فیصل آباد، لاہور اور ملتان ، سکھر میں صبح کے اوقات دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ اسلام آباد میں 03 ، لاہور 03 کراچی 11 پشاور 05 کوئٹہ میں منفی 08 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔،