ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پروفیسر شکیل اوج کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی کوشش ہے کہ شہر میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نہ ہو۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔جو سبط حسن زیدی کے قتل میں بھی ملوث ہے ۔ غلام قادر نے کہا پولیس نے اپنا کام کر دیااب عدالت کو اپنا کام کرنا ہے۔غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ٹارگٹ کلر کے خلاف ایکشن نہیں ہورہا ۔کوئی بھی شخص جرائم سے وابستہ ہوگا اسے ضرور پکڑا جائے گا۔