شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں چھے افراد مارے گئے ہیں جبکہ دو زخمی بھی ہو گئے ہیں
اذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا جہاں تحصیل شوال میں ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا ۔ حملے میں دو میزائل داغے گئے ۔ جس میں چھے افراد مارے گئے ۔ جبکہ دو افراد زخمی بھی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق حملوں میں اہم دہشتگرد مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ حملے کے بعد ڈرون کافی دیر تک نچلی پراوازیں کرتے رہے جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا