پاکستان کا نام خراب کرنے والے وطن سے مخلص نہیں : مصباح الحق

پاکستان کا نام خراب کرنے والے وطن سے مخلص نہیں   : مصباح الحق

برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا  کہ ورلڈ کپ میں دو میچز ہارنے کے بعد لڑکے بہت زیادہ دباؤ میں تھے، ہمیں سپورٹ کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ اوپرکے بیٹسمینوں کو وکٹ پررک کررنز بنانے چاہییں، ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ٹیم میں کون شامل ہوگا یہ طے کرلیا گیا ہے تاہم میچ سے قبل ٹیم کا  نہیں بتا سکتے، پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام خراب کرنے والے وطن سے مخلص نہیں، بانوے کی بات کرنیوالوں کویاد رکھناچاہیےکہ اس وقت ٹیم میں کتنےبالرز کھیلتےتھے، عوام کو پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالوں سے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے۔