فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کیلئے پنجاب حکومت نے 5ہزار چپ خرید لیں

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کیلئے پنجاب حکومت نے 5ہزار چپ خرید لیں

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کیلئے پنجاب حکومت نے پانچ ہزار چپس خرید لیں جو کہ پہلے مرحلے میں سات سو افراد کے پاﺅں میں لگائی جائیں گی۔ جن مخصوص افراد کی کڑی نگرانی کے لئے انہیں چپس لگائی جائیں گی ان کی ہر نقل و حرکت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں رہے گی۔ معلوم ہوا ہے ان افراد کو ہر لمحہ قانون کی نگاہوں میں رکھنے کے لئے چپس ان کے پاﺅں میں لگائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں سات سو اور دوسرے مرحلے میں آٹھ سو افراد کے پاﺅں میں چپس لگائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ چپس تین مختلف ممالک سے منگوائی گئی ہیں جن میں امریکا، ترکی اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ چپ کی میعاد کم ازکم ایک برس زیادہ سے زیادہ تین برس ہے۔