عمران نے جب کرکٹ چھوڑی وہ تباہ ہونا شروع ہوگئی:پرویزرشید

عمران نے جب کرکٹ چھوڑی وہ تباہ ہونا شروع ہوگئی:پرویزرشید

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کی تباہی کے اصل ذمہ دار عمران خان ہیں۔ انہوں نے جب کرکٹ چھوڑی کرکٹ تباہ ہونا شروع ہوگئی۔ جمعہ کو عمران خان کی طرف سے اپنے انٹرویو میں وزیراعظم کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دینے پر اپنے ردعمل میں وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار وزیراعظم نہیں بلکہ عمران خان ہیں، عمران خان نے جب کرکٹ چھوڑی تو وہ تباہ ہونا شروع ہوگئی، عمران خان روز نیا جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن باشعور پاکستانی قوم ان کے جھوٹ پر توجہ نہیں دیتی۔