شاہ سلمان کی دعوت پر وزیراعظم نوازشریف 3 مارچ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب جاںئینگے

شاہ سلمان کی دعوت پر وزیراعظم نوازشریف 3 مارچ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب جاںئینگے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 3 مارچ کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم نوازشریف کو مارچ کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 3 مارچ بروز منگل کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، جہاں پر وہ سعودی فرمانروا اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔