سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائےگی

سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائےگی

الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان آج کرے گا گزشتہ روزالیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کی اسلام آباد سے امیدوارراحیلہ مگسی کے کاغذات نامزدگی مستردکردیئے گئے تھے جبکہ رحمن ملک سمیت دیگرامیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکئے جانے کے خلاف اپیلیں مستردکر دی گئی تھیں،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارآج اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد سینیٹ کے انتخابات پانچ مارچ کو منعقدہوں گے سینیٹ انتخابات کے لیے ملک بھرمیں سیاسی جوڑتوڑعروج پرہے، جبکہ دوسری جانب انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے بائیسویں آئینی ترمیم کرنے کے لئے حکومت قومی اتفاق رائے کرنے کی کوششیں بھی کررہی ہے۔