سندھ ہائی کورٹ میں سینیٹ کے انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں سینیٹ کے انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انجمن اصلاح برائے معاشرہ کے امیر حاجی گل احمد کی  سینیٹ کے انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے قانونی آفیسر کی مورخہ20جنوری2014کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاءکمیشن آف پاکستان کے مطابق حلف میں، میں اللہ کو حاضر جان کر کہتا ہوں کہ،  اگر جھوٹ بولوں تو مجھ پر لعنت ہو ، کے الفاظ شامل ہیں لیکن  اس کے برعکس اراکین پارلیمنٹ کے امیدواروں کے نامزدگی فارم  میں تاحال یہ الفاظ شامل نہیں کیے گے ، فاضل بنچ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کیں کہ ترمیم سے متعلق وفاق پاکستان اور الیکشن کمیشن سے 3 مارچ تک جواب منگوا لیں