دھرنوں کی آڑ میں ملکی تاریخ کی سب سے گھناﺅنی سازش تیار کی گئی: شہباز شریف

دھرنوں کی آڑ میں ملکی تاریخ کی سب سے گھناﺅنی سازش تیار کی گئی: شہباز شریف

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا ہے کہ دھرنوں کی آڑ مےں پاکستان کی تارےخ کی سب سے بڑی سازش تےار کی گئی۔ساڑھے چار ماہ تک اسلام آباد مےں کنٹےنروں پر تماشا لگاےا گےا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاﺅں سے مسلم لےگ(ن) کی حکومت کو گرانے کی ناپاک سازش بری طرح ناکام ہوئی ۔کنٹےنروں کے ذرےعے کبھی گھےراو¿جلاو¿ اور پارلےمنٹ پر قبضے کے اعلان کئے گئے اور کبھی کفن منگوا کرقبرےں کھودی گئیں۔دھرنوں نے ملک کی معےشت کو بے پناہ نقصان پہنچاےا ،سفارتی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔چےنی صدر کا دورہ منسوخ ہوااورسرماےہ کاری مےں رخنہ ڈالا گےا۔دھرنے والے ملک دشمنی مےں تمام حدےں پھلانگ گئے۔ذاتی خواہشات کی تکمےل کےلئے پاکستان کی امےدوں پر پانی پھےرا گےا۔ نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت ملک کو درپےش توانائی بحران،دہشت گردی و انتہاءپسندی کے خاتمے اور دےگر مسائل کے حل کےلئے دن رات اےک کر دیگی اور عوام کی خدمت مےں کوئی کسر اٹھا نہ ر کھی جائے گی۔ مسلم لےگ(ن) کی صوبائی پارلےمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ14اگست 2014ءکو دھرنوں کی آڑ مےں اےک بہت بڑی اور بدترےن سازش تےار کی گئی اوراس سازش کے تانے بانے لندن مےں ملتے ہےں کےونکہ وہاں پر پہلے ہی ملاقاتےں کرائی جاچکی تھیں۔ اس مقصد کےلئے اربوں روپے جمع کےے گئے اور مےں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی تارےخ کی ےہ سب سے بڑی ،گھناو¿نی ،بدترےن اورناپاک سازش تھی ۔ ملک پر دھرنوں کے باعث پڑنے والی منفی اثرات آج بھی محسوس کےے جارہے ہےں ۔چین کے ساتھ توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں تاخیر دھرنوں کے باعث ہوئی اور ملک کے ترقی و خوشحالی کے سفر میں دھرنوں نے رخنہ ڈالا۔دھرنا سیاست کی ملک دشمنی نے پاکستان کی چولیں ہلادیں۔پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سو میگاواٹ سولر منصوبہ بہاولپور میں چھ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ساڑھے چھ برس تک بے لوث خدمت کی ہے۔ صوبے میں میرٹ ، شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ عوام کی خدمت اور توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے میں اپنی جان لڑادوں گا اور آپ کو بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے اور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا ۔علاوہ ازیں شہبازشرےف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور مجوزہ منصوبے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں ۔