جوڈیشل کمیشن آدھے گھنٹے میں بن سکتا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف بار بار اپنا موقف تبدیل کر لیتی ہے:احسن اقبال

جوڈیشل کمیشن آدھے گھنٹے میں بن سکتا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف بار بار اپنا موقف تبدیل کر لیتی ہے:احسن اقبال

لاہور میں سول سروس ملازمین کے ایک سیمنار  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے  ترقی و منصوبہ بندی  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے  بہت پہلے خط لکھ چک،  مگر تحریک انصاف یہ چاہتی ہے کہ انتظامی معاملات کو بھی دھاندلی قرار دیا جائے اس حوالے سے وہ بار بار  اپنا موقف تبدیل کرتی ہے اسی وجہ سے  جوڈیشل کمیشن بننے میں رکاوٹ  ہے سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت ملک میں پروان چڑھے ہم نے ہمشہ ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کی کوشش کی  ہے