توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا بہت ضروری ہے:شہبازشریف

   توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا بہت ضروری ہے:شہبازشریف

شہبازشریف کی زیرصدارت توانائی بحران کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا،جس میں توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی تیزرفتار ترقی کےلئے توانائی بحران کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔توانائی کے منصوبوں کوبرق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانا مشن ہے، انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے بغیر تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں،توانائی منصوبوں کی تکمیل کےلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں اپنے وسائل سے 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگایا ہے