اسلام کا صحیح تصور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : شاہ سلمان

اسلام کا صحیح تصور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : شاہ سلمان

ریاض (صباح نیوز) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام کا صحیح تصورِ امن اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ سعودی عرب امن کے قیام کے لئے اپنا بہترین کردارادا کررہا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کی بین الااقوامی کانفرنس اس ضمن میں اہم پیشرفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں شریک مندوبین کے ایک اعلیٰ سطی وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے ، محبت، اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اُنہوں کے کہا کہ اسلام میں فتنہ و فساد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام کے اتحاد اور پوری دنیا میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی ممالک کی سطح پر اس مستقل کمیٹی تشکیل دی جائے۔  پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے، 50  ہزار سے زائد جانیں قربان ہو چکی ہیں کئی بلین ڈالزکا نقصان ہوچکا ہے اسکے باوجود پوری قوم دہشت گردی کیخلاف پرعزم ہے اور ضربِ عضب آپریشن حکومت عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد و اتفاق سے جاری ہے، اسلامی ممالک کے باہمی اختلافات کم کرنے کے کوششیں تیز ہونی چاہیے اور رابطہ عالم اسلامی کی کمیٹی بھی اس کیلئے کام کرے۔