پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا نام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انٹرنیشنل ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا نام پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انٹرنیشنل ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریاست کنساس میں جنرل اشفاق کیانی فورٹ لیون ورتھ کے امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج پہنچے تو کالج کے کمانڈنٹ لیفٹنٹ جنرل ولیم نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل اشفاق کیانی اس کالج کے وہ چوتھے پاکستانی فوجی گریجویٹ ہیں جو فور اسٹار عہدے تک پہنچے۔ کالج کے مشہور ہال آف فیم میں جنرل اشفاق کیانی کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر جنرل کیانی کی تصویر ہال آف فیم میں آویزاں بھی کی گئی۔ ہال آف فیم میں اس تقریب کے موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔