پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا ہےکہ اجمل قصاب کے پاکستان سے بھارت جانے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، ممبئی حملے بھارت کی ناکامی ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا ہےکہ اجمل قصاب کے پاکستان سے بھارت جانے کا کوئی  ثبوت موجود نہیں، ممبئی حملے بھارت کی  ناکامی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کا پاکستان سے بھارت پہنچنا صرف بھارتی دعویٰ ہے۔ اگر اجمل قصاب پاکستان سے گیا ہے تو بھارت کی نیوی اورکوسٹ گارڈ اسے کیوں نہ روک سکے؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ممبئی حملوں سے متعلق ابھی بہت سے سوالوں کے جوابات درکارہیں، تاہم ابھی تک ملنے والے ثبوت کے مطابق اجمل قصاب پاکستان سے نہیں گیا تھا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ سمندری راستے سے دہشتگردی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی، غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں پاکستان نیوی کو کامیابی نمایاں حاصل ہوئی ہے۔