تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر نوازشر یف کے خلاف کل سپر یم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک کنٹینرکی بجائے اپنے اپنے کنٹینر پر کھڑے ہوں ‘ نواز شریف پاناما کے معاملے کو لمبا کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ طاقتور کا احتساب نہیں ہوسکتا تو ان کی یہ غلط فہمی دور کرنے کیلئے 3 ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے جس میں اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دینے کیلئے انکے پاس وفو د بھجیں گے‘ نوازشر یف کو جنرل جیلانی نے پالا اور ضیاءالحق نے انکو بڑا کیا اس لئے مر یم نوازکے موٹوگینگ کو جمہو ریت اور آمر یت میں فرق معلوم نہیں(ن) لیگ آئی ایس آئی سے پیسے لیکر سیاست کرتی رہی ہے ‘قوم نے فیصلہ کر لیا ہے نوازشر یف کا پانامہ لیکس میں سامنے آنےوالی کر پشن کا حساب دینا ہوگا ۔ نر یندر مودی کی بلوچستان کے معاملے میں تقر یر سے زیادہ زہر یلی تقر یر الطاف حسین نے کی کوئی بھی شخص انکی تقر یر کا دفاع نہیں کر سکتا الطاف حسین”را “سے پیسے لیتے ہیں۔ مصطفی کمال بھی اسکی تصد یق کرتے ہیں ‘الطاف کے خلاف لوگوں کے تشدد پر اکسانے پر بر طانیہ میں آسانی سے مقدمہ بن سکتا ہے انکو جیل میں ڈالنا چاہئے ‘(ن) لیگ نے پنجاب کا56فیصد بجٹ صرف لاہور پر خرچ کر دیا ہے مگر ایک بارش سے لاہور کا جو حال ہوا ہے وہ عوام کے سامنے ہے ‘3ستمبر کو لاہور میں تحر یک انصاف کی ریلی بھر پور کا میاب ہو گی ۔ اتوار کے روز لاہور میں مر کزی سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین اور دیگر قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نوازشر یف کے خلاف الیکشن کمشن میں ہیں مگر اسکے ساتھ میں نے پارٹی کے لوگوں سے مشاورت کے بعد سپر یم کورٹ میں بھی جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں انکے خلاف کل پٹیشن دائر کی جائےگی ہمارے پاس نوازشر یف کی کر پشن سے بہت زیادہ اور فول پروف ثبوت موجود ہیں جو عدالت کو دیں گے اور ان سے درخواست کر یں گے کہ نوازشر یف کو نہ صرف نااہل قرار دےدیں بلکہ ان سے کر پشن کی دولت بھی واپس لی جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے نوازشر یف اور انکی جماعت خود آمر یت کی پیدوار ہے اس لئیے وہ یہ پر وپیگنڈا کر رہے ہیں کہ تحر یک انصاف نے سپر یم کورٹ جانا ہے توسڑکوں پر کیوں آرہی ہے اصل میں مر یم نوازکے موٹوگینگ کو جمہو ریت اور آمر یت میں فرق کا پتہ نہیں انکو پتہ ہونا چاہئےکہ جمہو ری جماعتیں جمہو ر کے پاس ہی جاتی ہیں ہمیں جمہو ری حق ہے کہ ہم سپر یم کورٹ میں جانے کےساتھ سڑکوں پر بھی احتجاج کر یں اور3ستمبر کو لاہور میں ہونےوالی ریلی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر وں گا ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے کیونکہ جس ملک کا سر براہ کر پٹ ہو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا اور وہاں کسی پٹواری کو بھی کر پشن کر نے سے نہیں روکا جاسکتا ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اوپر سے لےکر نیچے تک کیا جائے کیونکہ جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ملک میں کسی بھی مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہو سکتا ۔ عمران خان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں بلاول بھٹو سمیت آپ کے کنٹینرپر کھڑی ہوجائے تو اسکے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک کنٹینرکی بجائے اپنے اپنے کنٹینر پر کھڑے ہوں مگر فی الحال میری ساری توجہ 3ستمبر کی احتجاجی ریلی پر مر کوز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کے معاملے پر نیب اور ایف بی آر کو کردار ادا کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا اس لیے سڑکوں پر آرہے ہیں ایم کیو ایم کے بانی رہنما الطاف حسین کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے جو باتیں کی ہیں ان کا کوئی بھی پاکستانی شہری دفاع نہیں کرسکتا‘دنیا کی کسی جمہوریت کے اندر الطاف حسین کی طرف سے کی جانے والی باتوں کا 10 فیصد بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے این اے 110 دھاندلی کیس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نادرا کہتا ہے کہ 1 لاکھ ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہم سپریم کورٹ کو تجویز دیں گے کہ ووٹوں کی سیمپلنگ کی جائے اور پانچ ہزار بیلٹ پیپرز کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کرائی جائے کیونکہ نادرا والے جان بوجھ کر انگوٹھے نہیں پڑھ رہے ۔عمران نے شادی کی جھوٹی خبریں چلانے پر 13 ٹی وی چینلز کو فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ ہونے پر کہا کہ پانچ لاکھ روپے بہت ہی کم جرمانہ ہے کیونکہ شادی شدہ خواتین کی میرے ساتھ تصویریں دکھا دینا بہت ہی غلط ہے ۔ صحافیوں سے درخواست کروں گا کہ وہ اس طرح کی باتیں کرنے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں۔ دریں اثناءکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ کےلئے مافیا کو شکست دینا ہو گی۔ 3ستمبر کو دکھائیں گے عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔ نیب، ایف بی آر سمیت کئی ادارے کام نہیں کر رہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024