ایم کیوایم پر پابندی کے علاوہ اور بھی فیصلے ہوسکتے ہیں,حکمرانوں کی پانامہ لیکس سےجان چھوٹنے والی نہیں ہے: شیخ رشید
شیخ رشید پاکستان عوامی تحریک کےقصاص مارچ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے توایئرپورٹ پر میڈیا سےبات چیت بھی کر ڈالی .کہتے ہیں فاروق ستار سیاسی پل صراط ہیں،ایم کیو ایم پرپابندی کے علاوہ اور بھی فیصلے ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے کراچی رابطہ کمیٹی کو لندن رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانا ہوگی.
شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، حکمرانوں کی پانامہ لیکس سے جان نہیں چھوٹے گی.
شیخ رشید نےمزید کہا کہ کرائےکےچند قاتلوں نے مہاجروں کو بدنام کیا، مہاجروں کی بڑی تعداد محب وطن ہے،ایم کیوایم خود کو جرائم پیشہ عناصر سے الگ کرے.